منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، توہین عدالت کی درخواست اعتراضات دور کر کے دوبارہ دائر

25 اگست, 2026 14:10

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر عائد اعتراضات کو دور کر کے اسے دوبارہ جمع کرا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے کے بعد درخواست دوبارہ دائر کی گئی، جسے نمبر بھی الاٹ کردیا۔

اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی فہرست نہ بھیجنے کا اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست پی ٹی آئی کو واپس کر دی تھی۔

اس پیش رفت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم معاملے کی جلد سماعت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی طرح نجی اسپتال سے علاج کی سہولت دی جائے، اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے درخواست دائر کردی

انہوں نے بتایا کہ اعتراضات کے ساتھ درخواست واپس ملنے کے بعد انہوں نے اسے آج ہی تمام تر قانونی متقاضے پورے کر کے دوبارہ دائر کرنے کا عزم کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ جس بینچ نے پہلے اس کیس کی سماعت کی تھی، وہی بینچ آج ہی دوبارہ تشکیل دیا جائے تاکہ پرسوں اس معاملے کی سماعت ہو سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے مطابق فیملی ممبران کی ملاقاتیں کروانا لازمی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اپیل کی کہ آج چونکہ ملاقاتوں کا مخصوص دن ہے، اس لیے ملاقاتیں ہونے دی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ملاقات کے دوران ان کی طرف سے کیا گیا وعدہ مکمل طور پر پورا کیا گیا تھا اور کسی قسم کی غیر متعلقہ بات سامنے نہیں آئی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔