پمز اسپتال کا واقعہ مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سخت تحقیقات کا اشارہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال کا یہ واقعہ کسی عام حادثے کے بجائے کھلی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پمز اسپتال میں آگ پھیلنے کی وجہ آکسیجن سپلائی بنی، طارق فضل چوہدری
خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ واقعے پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں اس حادثے کے تمام ممکنہ اسباب اور ذمہ داروں کا باریکی سے جائز لے گی تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد میں واقع تمام اسپتالوں اور وہاں موجود ڈاکٹرز کی کارکردگی کی درست تحقیقات کی جائیں تو انتہائی خوفناک حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












