جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

پروپیگنڈے کے دور میں حقائق پر مبنی تجزیہ ضروری ہے، فیلڈ مارشل کی ہارورڈ کے طلبہ سے گفتگو

28 اگست, 2026 09:32

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی، امن اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس وفد میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی سیکیورٹی کی صورتحال، پاکستان کے سیکیورٹی تناظر اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوان نسل کے لیے تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکی نمائندے کے طور پر نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ آج کی غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نوجوانوں کو اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں، جہاں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ چکا ہے اور پروپیگنڈا عام ہے، نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتیں استعمال کرنی چاہئیں۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے بہترین تجربات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، کشادہ دلی اور گرمجوشی کی شدید تعریف کی۔

اس کے ساتھ ہی وفد کے ارکان نے پاکستان میں موجود مختلف شعبوں میں وسیع امکانات اور ترقی کے مواقع کو بھی سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔