جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

کراچی؛ توحید کمرشل میں مسلح ملزمان کی بڑی واردات، 45 افراد سے لوٹ مار

28 اگست, 2026 10:04

کراچی کے علاقے توحید کمرشل میں مسلح ملزمان نے رات گئے شہریوں کو یرغمال بنا کر بڑی واردات کی، واقعے میں تقریباً 45 افراد سے لوٹ مار کی گئی۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق 27 اگست 2026 کی رات تقریباً ڈھائی بجے پانچ مسلح ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر توحید کمرشل پہنچے۔ ملزمان نے علاقے میں موجود ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں کے باہر بیٹھے شہریوں کو اسلحہ دکھا کر قابو میں کرلیا۔

مسلح افراد نے شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور واردات کے بعد موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متاثرہ شہریوں نے پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔