منگل، 1-ستمبر،2026
منگل 1448/03/19هـ (01-09-2026م)

یکم ستمبر 1965 کے شہدا کو قوم کا سلام، میجر رضا شاہ اور میجر شاہ نواز کی عظیم قربانی

01 ستمبر, 2026 11:28

یکم ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ کے پہلے روز پاک فوج کے میجر میاں رضا شاہ اور میجر شاہ نواز نے دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور بھارتی طیاروں کو تباہ کیا۔

ستمبر 1965 میں بھارت نے پاکستان کی ازادی اور قیام کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ایک بار پھر جنگ کا محاذ کھول دیا۔ یکم ستمبر 1965 کو جب جنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا تو پاکستان کی مسلح افواج اور غیور عوام اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ گئے۔

جنگ کے پہلے ہی روز پاک فوج کے نمایاں سپوتوں میجر میاں رضا شاہ شہید اور میجر شاہ نواز شہید نے بے مثال جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مظفر آباد پر بھارتی فورسز کے دباؤ کے پیش نظر میجر رضا شاہ کو چھمب سیکٹر کے گاؤں چک پنڈت پر قبضے کا انتہائی اہم مشن سونپا گیا تھا، جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے لاثانی بہادری دکھائی۔

جنگ کے دوران دشمن کا ایک گولا میجر رضا شاہ کے ٹینک پر لگا اور وہ یکم ستمبر کو شہید ہو گئے۔ اسی روز سرحد کے ایک اور محاذ پر میجر شاہ نواز بھی وطن کے دفاع میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

وہ اس فورس کا حصہ تھے، جس نے چھمب، جوڑیاں اور اکھنور پر جوابی حملہ کیا۔ ان کی کمپنی جب ہدف کے قریب پہنچی تو گھمسان کا معرکہ ہوا، جس میں دشمن کی مشین گن کا برسٹ لگنے سے میجر شاہ نواز شہید ہو گئے۔

ان کی شہادت کے کچھ ہی دیر بعد ان کے جوانوں نے گاؤں پوار پر قبضہ کر کے بھارتی فوج کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ان دونوں شہدا کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

قیام پاکستان کو ناپسند کرنے والی بھارتی شاستری حکومت نے اپریل 1965 سے ہی سرحدوں پر فوج جمع کر کے جنگی ہیجان پیدا کر رکھا تھا۔

یکم ستمبر 1965 کو پٹھانکوٹ سے پرواز بھرنے والے 4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں نے پاک فوج پر حملہ کرنا چاہا، جسے ہماری چوکنا فضائیہ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چھمب کے مقام پر تباہ کر کے مار گرایا۔

ان کا ایک پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی حدود میں گرا، جسے جنگی قیدی بنا لیا گیا۔ اس واقعے کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل نور خان نے خود دیکھا، جس کے بعد خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنے باقی 130 طیارے سرحد سے ہٹا لیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔