جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

آزاد کشمیر کے فسادی جتھے سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری، کور ممبر ملک عدیل نے کنارہ کشی اختیار کرلی

02 ستمبر, 2026 14:00

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے فسادی جتھے کے کور ممبر ملک عدیل نے ریاست مخالف بیانیے اور تشدد پر مبنی پالیسیوں سے شدید اختلاف کرتے ہوئے تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے فسادی جتھے میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایک اور اہم کور ممبر ملک عدیل نے تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

ملک عدیل نے میڈیا اور عوام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں عوامی حقوق کے تحفظ اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اس تحریک کی حمایت کی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فسادی جتھے کا رخ تشدد، بدامنی، اور ریاست و سیکیورٹی فورسز کے خلاف بیانیے کی جانب بڑھ گیا، جس کے باعث انہوں نے خود کو اس گروپ سے مکمل طور پر الگ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولاکوٹ سے فسادی جتھے کا شرپسند عبداللہ گرفتار، سیکیورٹی اداروں کے سامنے اہم انکشافات

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت تشدد اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ملک عدیل نے عوام سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں، جو علاقے میں بدامنی، تشدد اور انتشار کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فسادی جتھے کے ملک دشمن اور ریاست مخالف بیانیے سے تنگ آ کر اس سے قبل بھی متعدد اہم رہنما اور فعال کارکن اس سے اظہارِ لاتعلقی کر چکے ہیں۔

ماہرین اور مقامی ذرائع کے مطابق پے درپے ہونے والے یہ لاتعلقی کے اعلانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ فسادی جتھا عوامی حمایت اور مقبولیت مکمل طور پر کھو چکا ہے، جس کے باعث اب اس کے اپنے رہنما اور کارکن بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔