جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

وزیر اعظم کا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط

02 ستمبر, 2026 12:07

وزیراعظم کا کرغزستان کے صدارتی محل آمد پر صدر صادر نور ژاپاروف نے ریڈ کارپٹ پر پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سائنس اور دفاعی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل بشکیک میں ایک باوقار اور پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جس کے بعد کرغز صدر نے وزیراعظم کا تعارف اپنے وفد کے ارکان سے کروایا اور شہباز شریف نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

جن میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک اداروں کے درمیان تعاون، دونوں وزارت خارجہ کے درمیان باہمی تعاون کا پروگرام اور تعلیمی وزارتوں کے درمیان تعاون کی دستاویزات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور کرغزستان نے منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

طبی تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن اور کرغز وزارت صحت کے درمیان شراکت داری قائم کی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور تکنیکی شعبوں میں بھی باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔