جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

نادرا نے اسلحہ لائسنس کی خدمات نئے مرکز منتقل کر دیں

03 ستمبر, 2026 09:59

نادرا نے اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کی تمام خدمات نئے مرکز منتقل کر دی ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات اب نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اور نادرا ریجنل ہیڈ آفس G-10 کے بجائے پاکستان آسان خدمت سینٹر G-9 اسلام آباد میں فراہم کی جائیں گی۔

شہری اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات کے حصول کے لیے پاکستان آسان خدمت سینٹر G-9 میں قائم نادرا دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پاکستان آسان خدمت سینٹر میں شہریوں کو مختلف سرکاری اداروں کی متعدد خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں، جس سے مختلف معاملات کے لیے الگ الگ دفاتر جانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

نادرا کے مطابق پاکستان آسان خدمت سینٹر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہیں اور یہ مرکز ہفتے کے ساتوں دن شہریوں کے لیے کھلا رہتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔