نیپرا نے بجلی کی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کردیا

Employees get update on free electricity
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی، جس کے نتیجے میں صارفین پر مجموعی طور پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم ستمبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پر 33 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا، جبکہ اس کا بوجھ بھی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے متعلقہ صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، جس سے آئندہ تین ماہ کے دوران بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









