اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جمہوریت اور آئینی بالادستی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، بلاول بھٹو زرداری

06 ستمبر, 2026 09:48

بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پر مسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئینی بالادستی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے بیان میں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے تمام سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جن کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے ایک مقدس امانت کی مانند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، صدر زرداری کا یوم دفاع پر پیغام

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی جدائی کا غم جس حوصلے اور وقار سے برداشت کیا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا دفاع صرف عسکری قوت تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل طاقت ملکی عوام، قومی یکجہتی، جمہوریت اور آئینی بالادستی میں مضمر ہے۔

انہوں نے سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایک خوشحال اور خودمختار پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور پُرامن پاکستان کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کرتی رہے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔