یوم دفاع پر خصوصی پروگرام، غریدہ فاروقی پاک بھارت سرحد پر لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئیں

یوم دفاع کے موقع پر ’’جی فار غریدہ‘‘ کے خصوصی پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے پاک بھارت سرحد پر پہنچ کر محافظوں سے بات چیت کی اور 1965 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آج یوم دفاع کے موقع پر جی ٹی وی نیوز پر جی فار غریدہ کا ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جا رہا ہے، جس میں معروف میزبان غریدہ فاروقی سرحد پر وطن کی حفاظت کے لیے ڈٹے ہمارے بہادر جوانوں کے درمیان موجود ہوں گی۔
اس خصوصی نشریات میں غریدہ فاروقی پاک بھارت سرحد کے قریب بارڈر آبزرویشن پوسٹ پر پہنچیں اور وہاں سرحد پر ہر لمحہ بیدار محافظوں سے خصوصی بات چیت کی۔
پروگرام کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوج میں شمولیت کے مقصد، وطن کی حفاظت کے جذبے اور شہادت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جوانوں نے کہا کہ اگر دشمن نے پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہم ان کے گھروں میں گھس کر انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔
بارڈر کی یہ پوسٹیں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ ایک طرف جارحیت کا نظریہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی سیسہ پلائی دیوار ہے جو امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
اس خصوصی نشریات کا ایک اور اہم حصہ 1965 کے شہدا کے قبرستان سے ہے، جہاں غریدہ فاروقی نے 15 ایسے شہدا کا تذکرہ کیا، جو ایک مخصوص اسٹریٹجک مقام پر مدفون ہیں اور جن کا ذکر آج بھی ہماری دفاعی پالیسیوں کے لیے ایک مستقل تحریک فراہم کرتا ہے۔
کیونکہ شہدا کو فراموش کرنے والی قومیں اپنا جغرافیہ برقرار نہیں رکھ سکتیں۔ اس خاص پروگرام کو آج رات جی ٹی وی نیوز پر دکھایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










