بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

06 ستمبر, 2026 09:19

ملک بھر میں آج 6 ستمبر کا دن یوم دفاع پاکستان کے طور پر پورے ملی جوش و جذبے، شہدا کو خراج عقیدت اور دفاع وطن کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جس کے بعد مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ یوم دفاع کا مقصد قوم میں اتحاد، حب الوطنی اور ثابت قدمی کے جذبے کو بیدار رکھنا ہے تاکہ دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

ملک کے ہر گوشے میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ 6 ستمبر کا دن اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں اور شہدا کا خون اس قوم کی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔