بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے، وزیر اعظم

06 ستمبر, 2026 09:42

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے، معاشی ترقی کے ساتھ مضبوط دفاع ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1965 میں پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے اتحاد کے ساتھ دشمن کو ہر محاذ پر فیصلہ کن اور تاریخی شکست دی تھی۔ اس معرکے میں پاک فوج، فضائیہ اور نیوی کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے ملک کی عسکری تاریخ میں ایک اور سنہری باب جوڑ دیا ہے، اور 6 ستمبر کا جذبہ آج بھی قوم کے اندر پوری توانائی کے ساتھ زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، صدر زرداری کا یوم دفاع پر پیغام

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ پاکستان کو ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے نشاندہی کی کہ اس وقت جہالت، غربت اور معاشی پسماندگی کا خاتمہ ہمارے سامنے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا مقصد پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق ڈھالنا ہے، جہاں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔