نئے صوبوں کی جگہ نئے انتظامی یونٹس کا لفظ استعال ہو تو زیادہ بہتر ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی جگہ نئے انتظامی یونٹس کا لفظ استعال ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا اچھا اقدام ہے، یہ اچھا اقدام ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل کیا جارہا ہے، یہ چیز دنیا کے بہت سے دارلحکومتوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کی حکومت مکمل طور پر الگ حکومت ہے، اگر اسلام آباد میں اس پر عمل ہو رہا ہے تو باقی صوبوں میں بھی اس پر عمل کرنا آسان ہوگا، صوبوں کااس حوالے سے سخت رویہ میرے خیال میں درست نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کسی صوبے کے خلاف اقدام نہیں ہے یہ وفاق کو مضبوط بنائے گا، نئے صوبوں کی جگہ نئے انتظامی یونٹس کا لفظ استعال ہو تو زیادہ بہتر ہوگا، مسلم لیگ ن یا وزیراعظم کی نئے صوبوں کے بارے میں پیش رفت کا مجھے علم نہیں ہے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور مسائل کا حل عوام کا حق ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










