ایل این جی پر گھریلو گیس کنکشن مہنگے پڑنے لگے، صارفین کو بھاری بل موصول

Big news has emerged regarding gas suspension
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایل این جی پر مبنی گھریلو گیس کنکشن استعمال کرنے والے صارفین کو بھاری بل موصول ہونے لگے ہیں، جس کے باعث ہزاروں گھرانوں کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گزشتہ ماہ درآمدی گیس کی قیمت 7 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی، جس کے تحت ایل این جی پر مبنی گھریلو کنکشن رکھنے والے صارفین کی بلنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قبل ایسے صارفین کو تقریباً 3 ہزار 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جا رہی تھی، تاہم ایل این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد ان صارفین کے گیس بلوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ قیمتوں میں مسلسل عدم استحکام کے باوجود گزشتہ ماہ کی مقررہ قیمت کو بنیاد بنا کر صارفین کے بل تیار کیے گئے، جس کے نتیجے میں اضافی مالی بوجھ گھریلو صارفین کو منتقل ہوگیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد سوئی ناردرن نے بڑی تعداد میں گھروں میں ایل این جی پر مبنی میٹرز نصب کرکے نئے کنکشن فراہم کیے۔
عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں ظاہر ہونے کے بعد صارفین میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ بھاری بلوں کے باعث ہزاروں گھرانوں کے ماہانہ بجٹ پر اضافی مالی دباؤ پڑنے لگا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










