فیصل آباد میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، نمبر پلیٹ فیس ختم

Motorcyclists Warned After Announcement
فیصل آباد: موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز فیصل آباد کے مطابق شہری مقررہ نمونے اور معیار کے مطابق اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ خود تیار کرواسکتے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ مقررہ سائز اور ڈیزائن کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
محکمے کے مطابق نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے، جس پر سیاہ رنگ کے ابھرے ہوئے حروف اور ہندسے واضح طور پر درج ہوں۔
حکام نے موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ کے سائز بھی مقرر کردیئے ہیں۔ لمبی نمبر پلیٹ کا سائز 205 × 70 ملی میٹر جبکہ چوکور نمبر پلیٹ کا سائز 200 × 170 ملی میٹر مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ نصب کروائیں اور غیر معیاری یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ کے استعمال سے گریز کریں۔
حکام نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










