فتنہ الہندوستان کا بلوچستان کی ترقی اور عوام دشمن ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب

فتنہ الہندوستان کے شرپسندوں نے بلوچستان میں صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے خاران کے علاقے گواش میں دو زیرِ تعمیر عوامی منصوبوں پر حملہ کردیا۔
شرپسندوں نے گواش میں زیرِ تعمیر گورنمنٹ انٹر کالج اور مائن اینڈ منرلز لیبر اسپتال کی عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نذرِ آتش کردیا۔
یہ حملہ کسی ایک ادارے یا عمارت پر نہیں بلکہ خاران کے عوام کے مستقبل، تعلیم، صحت اور روزگار پر حملہ ہے۔ گورنمنٹ انٹر کالج اور مائن اینڈ منرلز لیبر اسپتال کے قیام سے گواش، خاران اور گردونواح کے عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم ہونا تھیں۔
گواش کے اسپتال کو فعال بنانے کے لیے کام جاری تھا تاکہ علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز کے قریب میسر آسکیں، تاہم شرپسندوں نے ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچاتے ہوئے عوام کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم کرنے کی کوشش کی۔
فتنہ الہندوستان کے یہ اقدامات واضح کرتے ہیں کہ شرپسند عناصر بلوچستان کی ترقی اور عام بلوچ عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ ان کے مستقبل کے دشمن ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










