اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز خان جازی گرفتار

08 ستمبر, 2026 10:30

راولپنڈی پولیس نے کالج روڈ پر واقع ’ابابیل ہاؤس‘ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے منگل کے روز ابابیل ہاؤس کو گھیرے میں لیا اور کارروائی کے دوران سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کسی مزاحمت کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابابیل ہاؤس میں موجود دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی، جبکہ انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے سابق نائب صدر ملک فیصل اعوان کے بھائی کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اعجاز خان جازی کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے بعض اہم رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور قانونی معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات کا تعلق 9 مئی 2023 کے واقعات سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے، جن کے دوران سرکاری و عسکری تنصیبات سمیت مختلف املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

اعجاز خان جازی کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی مقامی سیاسی صورتحال میں بھی کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔