سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کم کردی گئی

Government Imposes Major Restriction on Employees
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GPF) پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر سالانہ منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال 2024-25 میں جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد تھی۔ اس طرح نئی شرح میں 0.41 فیصد کمی کی گئی ہے۔
نئی شرح مالی سال 2025-26 کے لیے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز کے بیلنس پر منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات متعلقہ وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔
جنرل پروویڈنٹ فنڈ سرکاری ملازمین کے لیے ایک لازمی بچت اسکیم ہے، جس میں ہر ماہ تنخواہ سے مقررہ رقم کٹوتی کرکے ملازم کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی ہے۔ اس رقم پر حکومت کی جانب سے سالانہ بنیاد پر منافع بھی دیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










