بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

این سی سی آئی اے نے میر رضا کی کرپٹو کرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا

09 ستمبر, 2026 12:26

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نوجوان تاجر میر رضا کی کرپٹو کرنسی سے متعلق ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی کرپٹو کرنسی سے متعلق گزشتہ 6 ماہ کا ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ ڈیٹا جوڈیشل کمیشن کو بھی کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کی طرز پر جمع کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے این سی سی آئی اے سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم کیا جائے گا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران روزانہ کتنی کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیٹا کے تجزیے کے بعد اس کی رپورٹ پولیس کو فراہم کی جائے گی۔ امکان ہے کہ یہ تجزیاتی رپورٹ کل تک پولیس کو موصول ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق ڈیٹا کے تجزیے سے کرپٹو کرنسی سے متعلق لین دین کی تفصیلات اور ٹرانزیکشنز کی مجموعی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔