بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ملک بھر میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

09 ستمبر, 2026 11:55

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کردی ہے۔ کراچی میں آج رات چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم مختلف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے رات کے وقت بعض مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج بارش کا امکان نہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ شہر میں تقریباً 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بیشتر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔