اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق تینوں سابق ارکان نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائیں، جس کے باعث انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف اس وقت تک نااہل رہیں گے جب تک وہ اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرا دیتے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد ان کی نااہلی سے متعلق صورتحال واضح ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










