مفت الیکٹرک بائیک کے لیے طلبہ کی اہلیت اور شرائط سامنے آگئیں

Electric Bikes for All Citizens, Government Scheme Announced
پنجاب میں مفت الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی گئی سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم فیز ٹو کی شرائط سامنے آگئی ہیں۔ اسکیم میں درخواست دینے کے لیے لرنر یا مستقل موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ای بائیکس کے لیے آن لائن پورٹل کھولے جانے کے بعد صرف دو روز میں پنجاب بھر سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی درخواستیں جمع ہونے کے مرحلے میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستوں کی پراسیسنگ مکمل ہونے کے بعد انہیں جمع کرلیا گیا ہے۔ طلبہ 4 اکتوبر تک ای بائیک اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکیم کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ معاف کردی گئی ہے، جبکہ حکومت پنجاب ان کے انٹرسٹ اور انشورنس کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ ای بائیک حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ صرف 3 ہزار 28 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
ای بائیک اسکیم کے لیے اہلیت
- درخواست گزار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
- طالب علم کا HEC سے منظور شدہ سرکاری یا نجی کالج/یونیورسٹی میں ریگولر طالب علم ہونا لازمی ہے۔
- درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔
- لرنر پرمٹ یا مستقل موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- ایک خاندان سے صرف ایک طالب علم اسکیم سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
حکومت کی جانب سے ای بائیک کے ساتھ طلبہ کو ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا، جبکہ بائیک کے محفوظ استعمال کے لیے دو روزہ تربیت بھی دی جائے گی۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ درخواستوں کا پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6 ہفتوں کے اندر اہل طلبہ کو ای بائیکس فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








