سیکیورٹی فورسز کی ضلع تمپ میں بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز نے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ کرنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کو بروقت اور بھرپور کارروائی سے ناکام بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی تھی، لیکن سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ان کے تمام عزائم خاک میں مل گئے۔
ڈپٹی کمشنر تمپ کے اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے دہشتگردوں کے حملے سے بچا لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے، دوران کارروائی فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










