اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جیکب آباد میں کیڈٹ کالج کا افتتاح، ابتدائی طور پر 120 کیڈٹس کا داخلہ

14 ستمبر, 2026 10:39

سندھ کے نوجوانوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیڈٹ کالج جیکب آباد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز جی او سی پنوعاقل گیریژن نے کیڈٹ کالج جیکب آباد کا افتتاح کردیا، تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور ممتاز تعلیمی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اس نئے تعلیمی ادارے میں طلبہ کے لیے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

کالج کا پہلا تعلیمی سیشن کل سے شروع ہوگا، جس کے دوران ابتدائی طور پر چھٹی اور ساتویں جماعت کے 120 کیڈٹس کو داخلے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کیڈٹ کالج جیکب آباد کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2023 میں کیا گیا تھا، جسے پاک فوج اور سندھ حکومت نے باہمی تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔