حکومت کا ریلیف پیکیج ناکافی ہے، پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف تاریخی لانگ مارچ کیا جائے گا، حکومت کا دیا گیا ریلیف پیکیج عوام کے لیے ناکافی ہے، حکومت کو پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کرنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری دھرنوں کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے اور لاہور میں دھرنے کو 30 دن مکمل ہو چکے ہیں، جو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں 100 روپے کا ریلیف یا معمولی پیکج ناکافی ہے، اصل مطالبہ پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں پری اسموگ انفورسمنٹ نافذ، آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانے اور مقدمات درج
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے سود کی شرح میں 3 فیصد کمی کی جائے کیونکہ سود ختم کرنے سے چند بینکوں کے مالکان کو تکلیف ہوتی ہے جبکہ بینک، آٹا، چینی اور آئی پی پیز مافیا آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر 20 ستمبر کے لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی، جماعت اسلامی اسلام آباد جا کر دھرنا دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید ایک دن کا وقت مانگا ہے لیکن ہمارا مؤقف واضح ہے کہ لیوی کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











