اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، وفاق نے صوبوں سے سیکیورٹی اہلکار مانگ لیئے

14 ستمبر, 2026 13:47

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مختلف صوبوں سے اضافی سیکیورٹی نفری مانگ لی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو متوقع ممکنہ احتجاج اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے ملک کے دیگر صوبوں سے اضافی نفری طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو این پی ٹی میں شامل نہ ہوتے، ایرانی صدر

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ پولیس سے 8 ہزار جبکہ پنجاب سے 15 ہزار پولیس اہلکار مانگے گئے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان سے بھی 500 سیکیورٹی اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

تمام صوبوں سے طلب کیے جانے والے ان سیکیورٹی اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ یعنی 20 ستمبر تک لازمی طور پر اسلام آباد میں آکر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔