مریم نواز شریف کا وزیراعظم کے پیٹرول ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مشکل معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکیج ایک احسن قدم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کا احساس قابلِ تحسین ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں پری اسموگ انفورسمنٹ نافذ، آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانے اور مقدمات درج
مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جس سے دنیا بھر کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں عوام کو سہولت دینے کے لیے یہ شاندار پیکیج دیا ہے جو عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










