اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

14 ستمبر, 2026 10:56

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے حملے میں کمانڈر نقیب سمیت تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلیک میلنگ یا بندوق کے زور پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مستونگ کے علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کی مشکوک گاڑی کو نشانے پر لیا۔

اس کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کمانڈر نقیب سمیت تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پوری طاقت سے جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔