کوئٹہ میں 1122 کے بیڑے میں جدید سہولیات سے لیس 9 نئی ایمبولینسز شامل

بلوچستان کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کے بیڑے میں جدید ایمبولینسز شامل کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے جدید سہولیات سے لیس 9 نئی ایمبولینسز شامل کر لی گئی ہیں، جو حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان نے ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا
اس موقع پر وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس سافٹ ویئر سے بلوچستان بھر کی ایمبولینسز کی مؤثر ڈیجیٹل ٹریکنگ ممکن ہوگی۔ حادثات کی صورت میں متاثرین کو فوری طبی امداد اور صحت کی سہولیات تک منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہی بلوچستان کی تمام ایمبولینسز کو جلد اس کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے۔
اس جدید ڈیجیٹل نظام سے ایمبولینس سروسز کی مانیٹرنگ، شفافیت اور رسپانس ٹائم مزید بہتر ہوگا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 میں نئی ایمبولینسز کی یہ شمولیت صوبے کے شعبۂ صحت میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










