اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ابا نے ایک کروڑ کا سونا اور 30 لاکھ کی گاڑی بیچ دی، میر رضا کی دوست کے ساتھ چیٹ منظر عام پر آگئی

15 ستمبر, 2026 11:51

میر رضا اور ان کے دوست عبداللہ بھاردے کی واٹس ایپ چیٹ اور گھر پر قرض داروں کو ادائیگی کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

میر رضا کے دوست عبداللہ بھاردے کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ جی ٹی وی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ وائرل ہونے والی چیٹ کے دوران عبداللہ بھاردے نے میر رضا کو پیغام دیا کہ ہمت کرو مجھ سے بات کرو اور بزنس کی کوئی بات نہیں کروں گا۔

اس کے جواب میں میر رضا نے کہا کہ باس ہمارے ابا نے ڈیڑھ کروڑ کا اسکیم کر دیا۔ میر رضا نے اپنے دوست کو مزید بتایا کہ آج کے پورے دن میں گھر کا سارا سونا اور سارے اثاثے بیچ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: ڈاکٹر سمیہ

میر رضا نے لکھا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ کا سونا اور 30 لاکھ کی گاڑی ایک کروڑ 10 لاکھ میں بک گئی ہے۔ باس ہمارا سب چلا گیا ہے۔

دوسری جانب میر رضا کے گھر پر قرض داروں کو ادائیگی کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں کچھ لوگوں کو پیسوں کا لین دین کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔