اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

16 ستمبر, 2026 09:26

قومی بچت ڈویژن نے مظفرآباد میں ہونے والی 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے۔

قرعہ اندازی میں تین مختلف انعامات رکھے گئے تھے۔ پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھا، جبکہ دوسرا انعام جیتنے والے ہر بانڈ کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور تیسرا انعام 1250 روپے رکھا گیا۔

قرعہ اندازی میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 516806 نے جیت لیا۔

دوسرے انعام کے لیے پانچ مختلف پرائز بانڈ نمبرز کا انتخاب ہوا، جن میں سے ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ رکھنے والے افراد اپنے بانڈ پر درج چھ ہندسوں کا نمبر قرعہ اندازی نمبر 107 کے نتائج میں چیک کرسکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔