اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

نادرا کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

16 ستمبر, 2026 09:09

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو غیر مجاز ایجنٹس اور اداروں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نادرا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اٹلی اور پرتگال میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے غیر مجاز ایجنٹس یا اداروں کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہ کریں۔


نادرا کے مطابق بعض غیر قانونی ایجنٹس شہریوں سے خدمات کے عوض مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ذریعے شہریوں کی شناختی معلومات کے غلط استعمال یا چوری کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ادارے نے بتایا کہ ایسے غیر مجاز عناصر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شناختی اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات کے لیے صرف مجاز ذرائع سے رجوع کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔