اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

طوفانی بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے عوام کو نوید سنادی

16 ستمبر, 2026 13:16

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہے گی۔ لاہور اور اسلام آباد میں بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان 95 فیصد ہے۔ شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دن کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں دن بھر 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ابر آلود موسم کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں فی الحال بند ہیں۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ شہر کا فضائی معیار تسلی بخش بتایا گیا ہے، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔