سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی

Important News for Those Wishing to Obtain a Firearm License
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ اس دوران کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی۔
حکام کے مطابق نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت نئے اسلحہ ڈیلرشپ لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق غیر معمولی اور خصوصی نوعیت کے کیسز میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، تاہم ایسے معاملات میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق خصوصی کیسز میں قواعد و ضوابط کے تحت وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری بھی درکار ہوگی۔
تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











