اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

مصدق ملک کی اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم وضاحت

16 ستمبر, 2026 10:23

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ فی الحال اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کے مزید اقدامات کرے گی اور اپنے اخراجات کو ممکنہ حد تک کم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مقررہ اوقات کے مطابق بند ہورہے ہیں، جبکہ انرجی پالیسی کے خدوخال ابھی حتمی شکل میں نہیں آئے۔ پالیسی فائنل ہوتے ہی اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

مصدق ملک کے مطابق غریب عوام کے لیے اعلان کیا گیا فیول ریلیف ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم سے زیادہ ہے۔ حکومت نے سوچ سمجھ کر ٹیکس سے زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ پیٹرول قیمت پر دیا جانے والا ریلیف بھی عوام کی ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہے، تاہم ملکی معیشت جتنا بوجھ برداشت کرسکتی تھی، حکومت نے اسی حساب سے ریلیف دیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں جنگ کے شعلے تھم جائیں، کیونکہ جنگ رکنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو امن کے ضامن کے طور پر قرار دیا جارہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔