دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایندھن کی کھپت کم کرنے کے لیے ہفتے میں 3 تعطیلات دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔
مجوزہ پلان کے تحت سرکاری و نجی دفاتر، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن کھولنے کی تجویز ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایندھن کے ساتھ بجلی، سرکاری ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامی اخراجات میں بھی کمی لانا ہے۔
حکام نئے ورکنگ شیڈول پر کام کر رہے ہیں، تاہم 4 روزہ ورکنگ ویک کی تجویز ابھی حتمی نہیں ہے۔ اس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی اور سرکاری نوٹیفکیشن درکار ہوگا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین یومیہ بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق 3 روزہ ہفتہ وار تعطیلات کی تجویز کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ شعبوں سے ورکنگ شیڈول طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی منظوری دے چکی ہے۔
حکومت نے 15 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 4.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول 380.24 روپے اور ڈیزل 409.42 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











