اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایم فل ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے 2500 روپے ماہانہ الاؤنس کی منظوری

17 ستمبر, 2026 10:04

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم فل اور اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے ماہانہ 2500 روپے الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایم فل یا اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 روپے الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 17 جولائی 2026 سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایم فل اور اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازمین کو پہلے سے ماہانہ 2500 روپے الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد متعلقہ سرکاری ملازمین کے لیے ایم فل الاؤنس سے متعلق حکومتی فیصلہ باضابطہ طور پر واضح ہوگیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔