حج، عمرہ یا سیر و تفریح کیلئے بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کی سخت نگرانی کا فیصلہ

Bad News for Government Employees; Government Makes a Major Decision
اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی بیرون ملک چھٹیوں اور سفر کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایکس پاکستان چھٹیوں کے لیے جاری کیے جانے والے این او سی کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت سرکاری ملازمین کو الیکٹرانک این او سی جاری کیے جائیں گے، جن پر مخصوص کیو آر کوڈ موجود ہوگا۔
ایئرپورٹس پر امیگریشن کے دوران کیو آر کوڈ اسکین کرکے این او سی کی فوری تصدیق کی جائے گی، جس سے جعلی یا غیر مستند دستاویزات کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔
نئے نظام کے بعد کاغذی این او سی کے بجائے الیکٹرانک تصدیق کے ذریعے سرکاری ملازمین کے بیرون ملک سفر کی ڈیجیٹل ویریفکیشن کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام ابتدائی طور پر ایف آئی اے کے ہولڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں نافذ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر سرکاری محکموں کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔
حکومت کا مقصد ایسے سرکاری ملازمین کی نگرانی کرنا ہے جو حج یا عمرہ کی چھٹی لے کر کسی دوسرے ملک کا سفر کرتے ہیں یا منظور شدہ چھٹی کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
نئے نظام کے ذریعے بیرون ملک روانگی سے قبل ملازمین کے این او سی کی تصدیق ممکن ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سفر کو روکا جا سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












