اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پی ٹی آئی رہنما اعجاز ستی انتقال کرگئے

17 ستمبر, 2026 14:11

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اعجاز ستی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز ستی کو تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا تھا اور پولیس گاڑی میں لے جاتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ان کی میت ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔ تاہم اس حوالے سے پولیس کا مکمل اور باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔ اسی طرح موت کی حتمی وجہ کی بھی متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

اعجاز ستی کا شمار راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی رہ چکے تھے۔

واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور پی ٹی آئی کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ بعض پارٹی ذرائع اور اہل خانہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

 دوسری جانب مختلف رپورٹس میں واقعے کے حالات سے متعلق الگ الگ دعوے کیے گئے ہیں، اس لیے حتمی صورتحال متعلقہ حکام کی تحقیقات اور سرکاری بیان کے بعد مزید واضح ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔