خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان بھی شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 خوارج ہلاک ہو گئے، جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 جوان شہید ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ضلع آواران میں 3 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ صوبے کے دوسرے ضلع ہنگو میں ایک اور جھڑپ کے دوران مزید 4 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی ان کامیاب کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اسی دوران 17 ستمبر کو فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











