اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں جدید ترین کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا

18 ستمبر, 2026 13:27

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال میں جدید ترین کینسر سینٹر، پیٹ سی ٹی سائیکلوٹرون اور کوابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جدید طبی سہولتوں پر مشتمل کینسر سینٹر، پیٹ سی ٹی سائیکلوٹرون اور کوابلیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کینسر سینٹر کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، آئی سی یو، فارمیسی اور ریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈکشن لیب کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس دیا گیا

انہوں نے ملتان کینسر سینٹر میں نصب چین سے لائی گئی، جدید ترین کرائیو ایبلیشن مشین کا بھی معائنہ کیا، جس کے ذریعے محض ایک سوئی کے استعمال سے کینسر کی رسولیوں کو کامیابی سے ختم کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے اس جدید مشین سے علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد اور دیگر مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوٹی جائے، جبکہ اسپتال میں بچوں کے لیے ایک الگ کینسر وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔