27 ستمبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا کو مرکز بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے خیبرپختونخوا کو مرکز بناتے ہوئے ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے 27 ستمبر کے احتجاج اور انصاف مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے حتمی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پکڑ دھکڑ کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خیبرپختونخوا کو مرکز بنایا گیا ہے، جہاں سے کارکنوں کی بڑی تعداد کو احتجاج میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
پارٹی کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو احتجاج میں لانے کا واضح ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹاسک کامیابی سے مکمل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ارکان سے ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں تاکہ احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











