اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

روسی سفارتخانے کی کوہاٹ پولیس لائنز حملے کی شدید مذمت

18 ستمبر, 2026 22:02

اسلام آباد: پاکستان میں روسی سفارتخانے نے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ پولیس لائنز میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

روسی سفارتخانے کے مطابق اس ہولناک سانحے میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بار پھر دہشت گردی کی ہر شکل اور نوعیت کے خلاف مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

روسی سفارتخانے نے امید ظاہر کی کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روسی سفارتخانے نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔