اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے، شیری رحمان

18 ستمبر, 2026 14:55

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے، کیونکہ اس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے حالیہ رویے اور سندھ طاس معاہدے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے انکار کرنا ناقابلِ فہم اور حیران کن ہے، جبکہ یہ معاہدہ سرحد پار پانی کی تقسیم کے لیے دنیا بھر میں ایک اہم اور کامیاب عالمی مثال مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کے ہاکی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پانی کی منصفانہ تقسیم، معلومات کے تبادلے اور باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے ایک واضح اور مضبوط نظام فراہم کرتا ہے اور اس معاہدے کی رُو سے کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے یا غیر فعال قرار دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر نظرانداز کرنا سنگین نوعیت کے قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس معاہدے کے تحت تمام دستیاب قانونی راستوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے کیونکہ ہم خطے میں تنازع کے بجائے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کو ترجیح دیتے ہیں اور پانی کو کسی بھی نئے تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔