اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک

19 ستمبر, 2026 11:14

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔

ذرائع کے مطابق امین آباد اور سیاہ چنگ میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔