نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہے، ایم کیو ایم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پینے کا پانی میسر نہیں، شہر کو کھود رکھا ہے، بچے گٹر میں گرکر اور نوجوان ٹرک کے نیچے آکر مررہے ہیں، صوبے میں کوٹا سسٹم نافذ ہے، پیپلز پارٹی نے ایک نوکری نہیں دی، آپ گزشتہ 18سال سے کے فور منصوبہ نہیں بناپارہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حیدر آباد کراس کریں تو حالات دیکھ کر انسانیت شرماجاتی ہے، حیدر آباد کراس کریں تو انسان اور جانور ایک ہی جگہ سےپانی پی رہے ہیں، سب سے مظلوم اندرون سندھ میں رہنے والے شہری ہیں، اندرون سندھ میں کوئی حق کی بات کرے تو اسے اغوا کرلیا جاتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے سندھی بھائیوں کے ذہنوں میں منفی باتیں بھری جارہی ہیں، نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس سے متعلق منفی باتیں کی جارہی ہیں، نئے یونٹس بننے سے صحت اور تعلیم کا نظام بہتر ہوگا، صوبوں کی بات شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں لکھی۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا آئین اتنا بہتر تھا تو 27ترمیم کیوں کیں؟ 18 ویں ترمیم نے 4ملک بنادیے، سندھ کو بالکل ہی آزاد کردیا، آپ کہتے ہیں ملک ٹوٹ جائے گا،18ویں ترمیم ملک توڑ چکی ہے، 18 ویں ترمیم ملک کو 4حصوں میں توڑ چکی ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کوئی اختیار نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم پاکستان کو جوڑنے کی بات کررہے ہیں، ہم سندھیوں کے لیے کیسے بُرا سوچ سکتے ہیں؟ پاکستان کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










