پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

ہنگو میں خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چھ جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

21 ستمبر, 2026 10:50

ہنگو میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چھ جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :  سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 6 شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔

شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔