پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

لاہور میں تین نئے بڑے ہسپتال بنانے کا منصوبہ، 24 ارب روپے لاگت کا تخمینہ

21 ستمبر, 2026 10:57

پنجاب حکومت نے لاہور میں تین بڑے ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن کی مجموعی متوقع لاگت 24 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ یہ منصوبے لاہور کے ایل ڈی اے سٹی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق نواز شریف میڈیکل سٹی کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں 216 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت دو ادارے نواز شریف کے نام سے جبکہ ایک ادارہ مریم نواز کے نام سے قائم کیا جائے گا۔

مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز 352 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر تقریباً آٹھ ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسی منصوبے میں 175 بستروں پر مشتمل نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف آرتھوپیڈک ری ہیبلیٹیشن، برن، پلاسٹک سرجری اینڈ ٹراما سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، جس کی تعمیر کے لیے تقریباً 6 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک بلڈ ڈیزیز اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن بھی اسی مقام پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی متوقع لاگت 10 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

تینوں ہسپتالوں اور طبی اداروں کی تعمیر کی ذمہ داری انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سونپی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔