پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

چکوال میں 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا طریقہ

21 ستمبر, 2026 10:44

سٹی ٹریفک پولیس چکوال نے 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات جاری کی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایسے نوجوان جو موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانا جانتے ہوں، اپنے قریبی لائسنسنگ سینٹر سے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرمٹ کے لیے 42 دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ سائن ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنے کے بعد اسی روز پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق 16 سالہ نوجوان کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس 1,000 روپے جبکہ 17 سالہ نوجوان کے لیے فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

درخواست کے لیے ب فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ درکار ہوگا، جبکہ سرپرست کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔